QR CodeQR Code

چائنا کٹنگ کیس، کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 13 افسران گرفتار

21 Dec 2017 22:29

سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے استدعا کی کہ ملزمان میں کے ڈی اے اینٹی انکروچنمٹ انچارچ عرفان یوسفزئی بھی شامل ہیں، انکے خلاف کارروائی سے تجاوزات کیخلاف آپریشن متاثر ہوگا، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایک طرف چائنا کٹنگ کراتے ہیں اور عدالت کے ڈنڈے پر آپریشن بھی کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں چائنا کٹنگ اور اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 13 افسران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں گلستانِ جوہر میں چائنا کٹنگ اور غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، نیب کی جانب سے مؤقف اختیارکیا گیا کہ ملزمان نے بلڈرز کو فائدہ پہنچانے کیلئے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، جبکہ ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان شریف آدمی ہیں، اس لئے ان کی درخواست ضمانت منظور کی جائے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم نہیں چاہتے کہ شہر میں چائنا کٹنگ کا سلسلہ چلتا رہے اور یہ بھی نہیں چاہتے کسی شریف آدمی کا نقصان ہو۔ ملزم کے وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ملزمان میں کے ڈی اے اینٹی انکروچنمٹ انچارچ عرفان یوسفزئی بھی شامل ہیں، ان کے خلاف کارروائی سے تجاوزات کے خلاف آپریشن متاثر ہوگا، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایک طرف چائنا کٹنگ کراتے ہیں اور عدالت کے ڈنڈے پر آپریشن بھی کرتے ہیں۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے 20 افسران کی درخواست ضمانت مسترد کر دی، جن میں 13 کو حراست میں لے لیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 691588

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/691588/چائنا-کٹنگ-کیس-کراچی-ڈویلپمنٹ-اتھارٹی-کے-13-افسران-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org