0
Thursday 21 Dec 2017 22:33

موسم سرما کی پہلی برفباری جاری، اسکردو نے برف کی چادر اوڑھ لی

موسم سرما کی پہلی برفباری جاری، اسکردو نے برف کی چادر اوڑھ لی
اسلام ٹائمز۔ بلتستان ڈویژن کے تمام اضلاع میں میں 20 گھنٹے کے وقفے بعد برف باری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔ راستے بند ہونے کے باعث 90 فی صد بالائی علاقوں کا اسکردو سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق 19 اور 20 دسمبر کی درمیانی شب شروع ہونے والا رواں موسم سرما کی پہلی برف باری کا سلسلہ 20 گھنٹے کے وقفے کے بعد پھر شروع ہوگیا ہے۔ اس دوران میدانی علاقوں میں 6 انچ جبکہ بالائی علاقوں میں ایک سے ڈیڑھ فٹ تک برف پڑچکی ہے۔ شہری اور نشیبی علاقوں میں برف باری کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ سردی کی شدت بڑھنے کی وجہ سے لوگ باہر نہیں نکل رہے، جبکہ تمام بالائی علاقوں میں لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ پچھلے دو روز سے جاری برف باری اور موسم کی خرابی کے باعث قومی ائیر لائن کی پروازیں دوسرے روز بھی منسوخ ہوگئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسکردو سرد ترین مقام رہا، جہاں پارہ منفی نو درجے تک گرگیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 691589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش