0
Thursday 21 Dec 2017 22:37

ملتان، ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام ''دفاع بیت المقدس ریلی''کل نکالی جائے گی

ملتان، ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کے متنازع بیان اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام''دفاع بیت المقدس ریلی''کل نماز جمعہ کے بعد نکالی جائے گی۔ ریلی جامع مسجد الحسین نیو ملتان سے شروع ہوگی اور گلشن مارکیٹ چوک پر اختتام پذیر ہوگی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے قائمقام سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا عمران ظفر، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر موسی کاظم اور دیگر کریں گے۔ ریلی کے اختتام پر ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے رہنما خطابات کریں گے، جبکہ آخر میں امریکی و اسرائیلی پرچم نذرآتش کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 691592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش