0
Thursday 21 Dec 2017 22:45

عام آدمی کے پارلیمنٹ میں جانے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا، خورشید شاہ

عام آدمی کے پارلیمنٹ میں جانے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عام آدمی کے پارلیمنٹ میں جانے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ سندھ کے ضلع سکھر کی تحصیل پنوں عاقل میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عام آدمی کے پارلیمنٹ میں جانے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا، حکمرانوں کو عوام کی طاقت کو تسلیم کرنا چاہیئے، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، ان کی بات کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے سب کو سوچنا چاہیئے۔ خورشید شاہ نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا، بھٹو کی مثال ہے کہ انہوں نے کبھی نہیں کہا مجھے کیوں پھانسی دی، نواز شریف کہتے ہیں کہ اگلے وزیراعظم شہباز شریف ہونگے، شہباز شریف وزیراعظم ہونگے یا بلاول بھٹو، یہ فیصلہ عوام فیصلہ کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 691599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش