0
Friday 22 Dec 2017 01:43
رسی جل گئی مگر بل نہیں گیا، دنیا کے سب سے بڑے فورم میں ناکامی پر امریکہ سیخ پا

ان ممالک کو یاد رکھیں گے جنہوں نے ہمیں بے عزت کیا، مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ ضرور بنائیں گے، امریکی ہٹ دھرمی

امریکی صدر پہلے ہی قرارداد پاس ہونے کیصورت میں اقوام متحدہ کیلئے فنڈز کم کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں
ان ممالک کو یاد رکھیں گے جنہوں نے ہمیں بے عزت کیا، مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ ضرور بنائیں گے، امریکی ہٹ دھرمی
اسلام ٹائمز۔ امریکہ اقوام متحدہ میں اپنے خلاف ووٹنگ پر برہم ہوگیا۔ امریکی مندوب نکی ہیلی کہتی ہیں مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ ضرور بنائیں گے۔ اپنے خلاف ووٹ دینے والے ممالک اور اس دن کو یاد رکھا جائے گا۔ رسی جل گئی مگر بل نہیں گیا، دنیا کے سب سے بڑے فورم میں ناکامی پر امریکہ سیخ پا، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے خطاب کرتے ہوئے قرارداد کو امریکی خود مختاری کے خلاف قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قرارداد پاس ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ ضرور بنائیں گے۔ انہوں نے کہا ان ممالک کو یاد رکھیں گے، جنہوں نے ہمیں بے عزت کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی قرارداد پاس ہونے کی صورت میں اقوام متحدہ کے لئے فنڈز کم کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 691646
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش