0
Sunday 1 May 2011 19:36

چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہی کی آج صدر سے ملاقات،حکومت میں شامل ہو کر ق لیگ کو فائدہ نہیں ہو گا، پیر پگاڑا

چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہی کی آج صدر سے ملاقات،حکومت میں شامل ہو کر ق لیگ کو فائدہ نہیں ہو گا، پیر پگاڑا
 اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی آج صدر آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی بھی موجود ہوں گے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان پاورشیئرنگ کے معاملے کو حتمی شکل دینے کے بعد باضابطہ اعلان متوقع ہے، مسلم لیگ ق اور پیپلزپارٹی کے درمیان بننے والے اتحاد کو انتہائی اہمیت حاصل ہے، ق لیگ اور پیپلزپارٹی اتحاد سے حکمران جماعت کو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہو جائے گی۔ صدر آصف علی زرداری ق لیگ کے دونوں رہنماؤں کے اعزاز میں ایوان صدر میں عشائیہ بھی دیں گے۔ 
ادھر مسلم لیگ فنگشنل کے سربراہ پیر صاحب پگاڑا نے کہا ہے کہ حکومت میں شامل ہو کر ق لیگ کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا، نہ ہی ملک کو کوئی فائدہ پہنچے گا۔ کراچی ریس کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر پگارا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ قاف صرف موقع سے فائدہ اٹھاتی ہے۔ آج پیپلزپارٹی سے بات ہو رہی ہے۔ کل فنکشنل لیگ سے بات کر رہی تھی۔ اگر حکومت سے ہی ملنا تھا تو فنکشنل لیگ سے کیوں بات کر رہی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ ق لیگ کو فائدہ نہیں ہو گا۔ یہاں وزیراعظم کی کوئی حیثیت نہیں تو ڈپٹی وزیراعظم کی کیا حیثیت ہو گی، نہ بیٹا چھوٹے گا نہ ملک کو فائدہ ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 69166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش