QR CodeQR Code

امریکا کا اقوام متحدہ میں اپنے خلاف ووٹ دینے والے ممالک کو دھمکیاں دینا کھلی دہشتگردی ہے، اصغریہ اسٹوڈنٹس

22 Dec 2017 14:05

اپنے ایک بیان میں اے ایس او کے مرکزی صدر قمر عباس نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک دہشتگرد ریاست امریکا کے خلاف آواز بلند کریں اور مقبوضہ فلسطین میں ہونے والی انسانیت کی قتل و غارت کو رکوانے میں کردار ادا کریں۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے کہا ہے کہ امریکی ٹرمپ انتظامیہ دنیا کو اپنی کالونی تصور کرتے ہیں اور ایران و دیگر ممالک کے پڑوسی ممالک سے تعلقات خراب کرانے کے خواہش مند ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے جوہر میں انتہاپسند ریاست ہے، جو دنیا بھر میں اپنی اجارہ داری قائم کرنا چاہتی ہے۔ اپنے بیان میں قمر عباس نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل میں فلسطین سے متعلق مصر کی پیش کردہ قرارداد کو امریکا کی جانب سے ویٹو کرنے کے اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ انسانیت کے حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرنے والی حکومت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ میں اپنے خلاف ووٹ دینے والے ممالک کو دھمکیاں دینا کھلی دہشتگردی ہے، کوئی بھی غیرت مند ملک و قوم اپنے حق سے دستبردار نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک دہشتگرد ریاست امریکا کے خلاف آواز بلند کریں اور مقبوضہ فلسطین میں ہونے والی انسانیت کی قتل و غارت کو رکوانے میں کردار ادا کریں۔


خبر کا کوڈ: 691707

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/691707/امریکا-کا-اقوام-متحدہ-میں-اپنے-خلاف-ووٹ-دینے-والے-ممالک-کو-دھمکیاں-دینا-کھلی-دہشتگردی-ہے-اصغریہ-اسٹوڈنٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org