0
Friday 22 Dec 2017 15:03

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کے ساتھ رویہ متعصبانہ ہے، مصطفیٰ کمال

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کے ساتھ رویہ متعصبانہ ہے، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کے ساتھ رویہ متعصبانہ ہے، کراچی میں پانی کا مسئلہ نان ایشو نہیں ہے۔ لیاقت آباد کیمپ آفس میں پریس کانفرس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی سے متعلق بھیانک رپورٹس آئی ہیں اور حالیہ مردم شماری کے اعداد و شمار کو بھی سب نے رد کر دیا ہے۔ مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کا رویہ متعصبانہ ہے، پی ایس پی 24 دسمبر کو لیاقت آباد فلائی اوور پر جلسہ کرکے دو نمبر اور چائنا کٹنگ کے مینڈیٹ والوں کا چہرہ دکھائے گی۔ چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ ملک میں 45 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں چنانچہ ملک بھر میں غذائی صحت کے حوالے سے ایمرجنسی لگائی جائے۔ اس سے قبل نیب کراچی کی جانب سے بلاوا آنے پر مصطفیٰ کمال نیب کے دفتر پہنچے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ را کے ایجنٹ سے کراچی والوں کی جان چھڑوانے کی سزا دینے کیلئے میرے خلاف نیب کو درخواست دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 691724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش