0
Friday 22 Dec 2017 15:10

کراچی میں پولیس موبائل پر بم حملہ، ایم کیو ایم لندن کے 3 کارندے گرفتار

کراچی میں پولیس موبائل پر بم حملہ، ایم کیو ایم لندن کے 3 کارندے گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے نیو کراچی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کرکے دستی بم سے حملہ بھی کیا تاہم خوش قسمتی سے وہ پھٹ نہیں سکا۔ ایس ایچ او نیو کراچی ایاز بروہی نے بتایا کہ انہیں خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان دہشتگردی کی واردات کیلئے نکلے ہیں۔ اس دوران نیو کراچی سیکٹر الیون جے کے قریب موٹر سائیکل پر سوار 3 مشتبہ افراد کو پولیس نے رکنے کا اشارہ دیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کردی اور موبائل پر دستی بم بھی پھینکا جو خوش قسمتی سے پھٹ نہیں سکا، تاہم فائرنگ کے نتیجے میں پولیس موبائل نمبر SPC-471 کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی، تاہم پولیس نے تعاقب اور جوابی فائرنگ کے بعد تینوں ملزمان فرحان دانش، کاشف جیلانی اور ذیشان خان کو گرفتار کرکے 3 دستی بم، ایک ٹی ٹی پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ ایس ایچ او ایاز بروہی نے بتایا کہ فرحان دانش اور کاشف جیلانی کا تعلق ایم کیو ایم (لندن) سے ہے اور وہ نیو کراچی سیکٹر الیون ڈی کے رہائشی ہیں جبکہ ملزم ذیشان کٹی پہاڑی کا رہائشی ہے۔

دوسری جانب خواجہ اجمیر نگری پولیس نے 3 ملزمان کامران، عبدالشکور اور نعمان کو گرفتار کرکے ٹی ٹی پستول، گولیاں، چرس اور تیموریہ کے علاقے سے چوری کی جانے والی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ ادھر کلری پولیس نے طلب حسین اور اسد اللہ سمیت 3 ملزمان، سمن آباد پولیس نے ایک ملزم ساجد خان عرف ٹربو، سپر مارکیٹ پولیس نے نعیم، عزیز بھٹی پولیس نے جعلسازی کے الزام میں عزیز اور اس کے بیٹے تنزیل کو گرفتار کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 691726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش