0
Friday 22 Dec 2017 17:16

مظفر گڑھ میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، داعش کے 3 دہشتگرد گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

مظفر گڑھ میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، داعش کے 3 دہشتگرد گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل
اسلام ٹائمز۔ مظفرگڑھ میں کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے چرچ کے قریب سے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، دہشتگردوں کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے، سی ٹی ڈی کے مطابق تینوں دہشت گردوں نے چرچ پر حملے کا منصوبہ بنا رکھا تھا تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے ناکام بنا دیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت نوید، شاہد اور راشد کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق اوکاڑہ، ساہیوال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد داعش کیلئے کام کرتے تھے، سی ٹی ڈی نے ایف آئی آر درج کرتے ہوئے تینوں دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

دوسری طرف سی ٹی ڈی نے ملتان کے علاقے جلال پور پیر والا میں ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں 5 دہشتگرد چھپے ہوئے تھے۔ دہشتگردوں نے اہلکاروں کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ایک ہلاک دہشتگرد کی شناخت اجمل کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے ایک رائفل، پسٹل اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 691744
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش