0
Friday 22 Dec 2017 18:51

پشاور میں بشیر احمد بلور کی 5ویں برسی کے موقع پر سینکڑوں کارکنان کی شرکت

پشاور میں بشیر احمد بلور کی 5ویں برسی کے موقع پر سینکڑوں کارکنان کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ وزیرِاعلٰی پرویز خٹک پر کرپشن کا الزام آیا تو احتساب کمیشن بند ہوگیا۔ پی ٹی آئی کے وزراء اپنے وزیرِاعلٰی کے خلاف سلطانی گواہ بن گئے۔ پشاور میں اے این پی کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر بشیر احمد بلور کی 5ویں برسی کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی جس میں سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرد خواتین کی کثیر تعداد شریک تھی جوکہ خاصے پُرجوش دکھائی دے رہے تھے۔ برسی پر جلسہ عام کے ذریعہ پختون قوم کو پیغام دیا گیا کہ جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے ہمیشہ یاد رہتے ہیں۔ اس روز تمام قوم پرست پختونوں نے بشیر بلور کی قربانی کو سلام پیش کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسفندیار ولی خان نے کہا کہ بشیر احمد بلور کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی اور بہت جلد اے این پی کی حکومت برسراقتدار آکر قیام امن کا خواب شرمندہ تعبیر کرے گی۔ اے این پی کے مرکزی صدر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وزیر نے وزیرِاعلٰی پر کرپشن کا الزام لگایا تو عمران خان خاموش ہیں۔ جلسے میں ناچنے والے پر کرپشن کے الزام آیا تو احتساب کمیشن بند ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب کپتان کے اے ٹی ایم کی باری آئی تو عمران خان کہتا ہے کہ نہیں مانتا۔ کل ایک وزیر کہتا ہے کہ 25 نکات میں سے 24 نکات حل کرلئے ہیں۔ اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک نازک دور سے گزر رہا ہے، اس نازک وقت میں ایسی حکومت ملی جس کی جھوٹ کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر بنانے والے بدبحت ہیں۔ بیت المقدس کا فیصلہ برداشت سے باہر ہے۔ افغانستان کی نئی پالیسی خون کی داستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے الیکشن سے پہلے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم نہ کیا گیا تو سب کو لال ٹوپی کا پتہ چلے گا۔
خبر کا کوڈ : 691761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش