QR CodeQR Code

افغان سرحد پار سے دہشتگردوں کی ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید

22 Dec 2017 19:31

آئی ایس پی آر کیمطابق اہلکار شنکرائی میں نئی سرحدی چوکی بنانے میں مصروف تھے کہ دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ افغان سرحد سے دہشت گردوں کی جانب سے پاکستانی علاقے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اہلکار شنکرائی میں نئی سرحدی چوکی بنانے میں مصروف تھے کہ دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سرحد پار افغان فورسز کی صلاحیت میں کمی کی قیمت پاکستان چکا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 691779

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/691779/افغان-سرحد-پار-سے-دہشتگردوں-کی-ایف-سی-اہلکاروں-پر-فائرنگ-3-اہلکار-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org