QR CodeQR Code

تین روزہ اسپیکرز کانفرنس ہفتہ سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

22 Dec 2017 23:43

کانفرنس کے انعقاد کے پیچھے اسپیکر قومی اسمبلی کا خطے کے ممالک کے مابین مکالمے اور رابطوں میں اضافے کا نظریہ کار فرما ہے جو ایک خوشحال معاشر ے کے قیام اور آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے پائیدار ترقی کے حصول کےلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔

اسلام ٹائمز۔ تین روزہ سپیکرز کانفرنس ہفتہ سے اسلام آباد میں شروع ہوگی، خطہ میں امن و خوشحالی، باہمی رابطوں کو فروغ دینے، دہشت گردی کے خاتمے اور پارلیمانی تعاون میں اضافے پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے اسپیکرز کانفرنس کل شروع ہوگی جس میں پاکستان، ایران، چین، روس، افغانستان اور ترکی کے اسپیکرز پارلیمانی وفود کے ہمراہ شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق کانفرنس کا انعقاد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خطہ کے ممالک کو پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے قریب لانے کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے رواں سال جون میں سیئول میں ہونے والی یورو ایشین اسپیکرز کانفرنس کے موقع پر خطے کے ممالک کے مابین رابطوں کو مضبوط بنانے اور دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کےلئے 6 ممالک کے اسپیکرز کو کانفرنس کی تجویز پیش کی تھی۔

کانفرنس کے انعقاد کے پیچھے اسپیکر قومی اسمبلی کا خطے کے ممالک کے مابین مکالمے اور رابطوں میں اضافے کا نظریہ کار فرما ہے جو ایک خوشحال معاشر ے کے قیام اور آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے پائیدار ترقی کے حصول کےلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔

خبر کا کوڈ: 691801

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/691801/تین-روزہ-اسپیکرز-کانفرنس-ہفتہ-سے-اسلام-آباد-میں-شروع-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org