0
Friday 22 Dec 2017 23:59

بھٹ شاہ: اصغریہ اسٹوڈنٹس کے 48 ویں سالانہ مرکزی کنونشن کا آغاز ہوگیا

بھٹ شاہ: اصغریہ اسٹوڈنٹس کے 48 ویں سالانہ مرکزی کنونشن کا آغاز ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے تین روزہ سالانہ مرکزی کنونشن بعنوان ’’مہدویت محافظ اسلام‘‘ کا اندرون سندھ کے علاقے بھٹ شاہ میں واقع ثقافتی مرکز میں آغاز ہو گیا ہے، کنونشن 24 دسمبر بروز اتوار تک جاری رہے گا، آخری روز نئے مرکزی صدر کا انتخاب کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق تین روزہ مرکزی کنونش کا آغاز آج بروز جمعہ اجتماعی دعائے کمیل سے کیا گیا، جبکہ کنونشن کی افتتاحی نشست سے اے ایس او کے مرکزی صدر حبدار علی، پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی، اصغریہ آرگنائزیشن کے مرکزی صدر فضل حسین اصغری، اصغریہ سرپرست کونسل کے رکن غلام رضا و دیگر نے خطاب کئے۔ اس موقع پر سینئر عہداران اور کارکنان بڑی تعداد میں شریک تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی نے کہا کہ حضرت امام مہدیؑ کے زمانۂ غیبت میں امت اسلامیہ کا ایک بڑا فریضہ یہ ہے کہ وہ امامؑ کی صحیح پہچان اور معرفت پیدا کرے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی حقیقت کی شناخت، اس راہ حقیقت کے بغیر کسی بھی دوسری راہ سے ممکن نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اپنے امامؑ کو صرف اس کے تعارف نامہ کی حد تک جانتا ہے، تو درحقیقت وہ امامؑ کو نہیں پہچانتا، حدیث شریف بھی ہے کہ جو شخص بھی مرگیا اور اپنے امام کو نہ پہچان سکا، اس کی موت جاہلیت کی موت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ معرفت جس قدر گہری ہوگی، اتنا ہی انسان جاہلیت سے دور ہوگا۔ کنونشن میں اضلاع، ڈویژن اور مرکز کی سالانہ کارکردگی رپورٹس پیش کی جائے گی، مختلف موضوعات پر پروگرامز کا انعقاد بھی کیا جائے گا، جبکہ آخری روز نئے سال کے مرکزی میر کارواں کا انتخاب کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 691808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش