0
Saturday 23 Dec 2017 09:17
امریکہ خود سب سے بڑا دہشتگرد ہے

پاکستان میں دہشت گردی کا ذمہ دار بھی امریکہ ہی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی

پاکستان میں دہشت گردی کا ذمہ دار بھی امریکہ ہی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ امریکی نائب صدر کی طرف سے یہ کہنا کہ پاکستان دہشتگردوں کو پناہ نہ دے ایک مذاق ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ خود سب سے بڑا دہشتگرد ہے اور ماضی اور حال میں بھی دہشتگردوں کی پشت پناہی کرتا رہا ہے، تو پھر آج کس منہ سے دہشتگردی کیخلاف بات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری طرف ہمیں بھی اپنی ترجیحات کو ازسر نو دیکھنا ہوگا کہ ماضی میں ہم نے جتنے بھی گروپس کو سپورٹ کیا وہی پھر ہمارے خلاف ہوگئے ہمیں اپنے گھر کو بھی صاف کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ضیاء الحق نے امریکی ایما پر ہی طالبان پیدا کئے، امریکہ نے انہیں روس کیخلاف استعمال کیا اور جب امریکہ کا مقصد پورا ہو گیا تو اس نے ضیاء الحق کو راستے سے ہٹا دیا اور طالبان کا رخ پاکستان کی طرف ہو گیا اور پاکستان خود دہشتگردی کی لپیٹ میں آ گیا۔

چودھری منظور احمد نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کا ذمہ دار بھی امریکہ ہی ہے، یہ اسی کی دوستی کی وجہ سے ہوا ہے کہ ہم نے ہزاروں افراد کی قربانیاں دیں، لیکن امریکہ ان کا اعتراف کرنے کے بجائے الٹا ہمیں ہی مورد الزام ٹھہرا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران واضح طور پر امریکہ کو منہ توڑ جواب دیں کہ یہ سب کیا دھرا امریکہ کی وجہ سے ہی ہے، اس میں پاکستان نے امریکہ سے تعاون کیا تھا، تعاون کے بدلے مراعات دی جاتی ہیں دھمکیاں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے واقعات سے پاکستان سبق سیکھتے ہوئے آئندہ کسی بھی قوت کا آلہ کار بننے سے تائب ہو اور ایسی کوئی پالیسی نہ بنائی جائے جس سے ملک کے اپنے نقصان کا خدشہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 691860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش