0
Saturday 23 Dec 2017 12:36

پشاور، تحریک انصاف کا مقامی ناظم نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق، ساتھی زخمی

پشاور، تحریک انصاف کا مقامی ناظم نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق، ساتھی زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقہ چمکنی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں پاکستان تحریک انصاف کا مقامی ناظم جاں بحق جبکہ دوست شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ناظم محمد جاوید ساکن محمدزئی پشاور گذشتہ شب اپنے ساتھی اشرف کے ہمراہ گاڑی میں کہی جارہے تھے کہ راستے میں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی، جس کے نتیجہ میں ناظم محمد جاوید موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوست اشرف شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ فائرنگ میں زخمی ہونے والے اشرف کو طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ تاہم پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 691894
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش