0
Saturday 23 Dec 2017 12:46

غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کیخلاف آپریشن کی اجازت طلب کرلی گئی

غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کیخلاف آپریشن کی اجازت طلب کرلی گئی
اسلام ٹائمز۔ غیر رجسٹرڈ 5 لاکھ افغان مہاجرین کے خلاف یکم جنوری سے گرینڈ آپریشن کرنے کی اجازت طلب کرلی گئی ہے، جبکہ رجسٹریشن سنٹرز میں میڈیا کے داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن شروع کی گئی تھی اور اب تک ساڑھے 4 لاکھ سے زائد غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن مکمل ہوچکی ہے، جبکہ 5 لاکھ سے زائد غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی ڈیڈ لائن رواں سال کے 31 دسمبر کو مکمل ہو رہی ہے جس میں 6 دن رہ گئے ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے تاحال غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کی گئی ہے جس کے باعث یکم جنوری سے غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین جن کی رجسٹریشن نہیں ہوئی کو غیر قانونی تصور کیا جائے گا اور ان کے خلاف ممکنہ طور پر آپریشن کی اجازت طلب کرلی گئی ہے۔ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن تک ان کے خلاف کارروائی سے روک دیا گیا تھا ملک بھر میں 10 لاکھ سے زائد غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی نیشنل ایکشن پلان کے تحت رجسٹریشنز جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 691896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش