QR CodeQR Code

القدس سمیت مسلمانوں کے مقدس مقامات کی حفاظت کرینگے، چاہے جانوں کا نذرانہ ہی کیوں نہ دینا پڑے، پیپلز پارٹی

23 Dec 2017 12:47

بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلہ کیخلاف کراچی میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ٹرمپ کے خلاف اقوام متحدہ نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے، پی پی کے جیالے اپنا احتجاج اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس سے اسرائیلی جارحیت ختم نہیں ہوتی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کی جانب سے بیت المقدس کے حق میں اور امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف کراچی کے علاقے قائد آباد داؤد چورنگی پر مشیر وزیراعلیٰ سندھ غلام مرتضیٰ بلوچ کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں پی پی ملیر کی قیادت سمیت سینکڑوں کارکنوں اور شہریوں نے شرکت کی اور ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف نعرے بازی کی۔ غلام مرتضیٰ بلوچ نے خطاب میں کہا کہ ٹرمپ کے خلاف اقوام متحدہ نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے، پی پی کے جیالے اپنا احتجاج اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس سے اسرائیلی جارحیت ختم نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں سب سے پہلے ذوالفقار علی بھٹو نے آواز اٹھائی تھی اور اسلام کی سربلندی کے لئے دنیا کے اندر اسلامی بلاک جوڑ کر مسلمانوں کو ایک کرنے اور اتحاد میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا، ہم ان کے پیروکار بیت المقدس سمیت مسلمانوں کے اس مقدس جگہ کی حفاظت کرینگے، پھر کیوں نہ ہمیں اپنی جانوں کا نذرانہ دینا پڑے۔ اس موقع پر چیئرمین ڈی ایم سی ملیر جان محمد بلوچ، میر عباس تالپور، عدیل اختر شیخ، نظیر بھٹو، امداد جوکھیو، نعمان مراد، مرتضیٰ یار محمد، جاوید تاج، پیر زمان ،مزمل شاہ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 691897

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/691897/القدس-سمیت-مسلمانوں-کے-مقدس-مقامات-کی-حفاظت-کرینگے-چاہے-جانوں-کا-نذرانہ-ہی-کیوں-نہ-دینا-پڑے-پیپلز-پارٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org