QR CodeQR Code

ملتان، گیس کی لوڈشیڈنگ کیخلاف خواتین اور بچے سراپا احتجاج، خواتین سڑکوں پر نکل آئیں

23 Dec 2017 13:36

مظاہرین نے چولہے اور توے اٹھا رکھے تھے، حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے، بچوں نے کان پکڑ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ گذشتہ 3 ماہ سے گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث ان کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کیساتھ بچوں نے کان پکڑ کر انوکھا احتجاجی مظاہرہ کیا اور متعلقہ حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی، ملتان کے علاقے ٹبی شیر خان کے علاقہ مکینوں نے گیس کی 3 ماہ سے عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین میں شامل خواتین نے چولہے اور توے اٹھا رکھے تھے، حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے،  بچوں نے کان پکڑ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ گذشتہ 3 ماہ سے گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث ان کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے، گیس کی عدم دستیابی کے باعث بچے بھوکھے پیٹ ہی سکول جاتے ہیں، جبکہ ان کے پاس اتنی قوت خرید نہیں ہے کہ وہ باہر سے کھانا منگوائیں، مظاہرین نے اعلی افسران سے گیس کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 691910

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/691910/ملتان-گیس-کی-لوڈشیڈنگ-کیخلاف-خواتین-اور-بچے-سراپا-احتجاج-سڑکوں-پر-نکل-آئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org