0
Saturday 23 Dec 2017 15:37

امریکہ، سوشل میڈیا پر ٹرمپ کی اسرائیل نواز پالیسی کا مخالف سابق فوجی دہشت گردی کے الزام میں گرفتار

امریکہ، سوشل میڈیا پر ٹرمپ کی اسرائیل نواز پالیسی کا مخالف سابق فوجی دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
اسلام ٹائمز۔ امریکی سیکیورٹی فورسز نے سان فرانسسکو میں کرسمس کے موقع پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں سابق امریکی فوجی کو گرفتار کرلیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 25 سالہ سابق امریکی میرین ایورٹ آرن جیمسن کو امریکا کی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی اہلکار کے ساتھ مبینہ طور پر منصوبہ شیئر کرنے کے باعث شمالی کیرولینا سے گرفتار کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم شدت پسند تنظیم داعش سے متاثر ہے اور اس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے ردعمل میں سان فرانسسکو چرچ پر حملے کا منصوبہ بنایا اور اس کی معلومات داعش کو فراہم کیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو فیس بک پر شدت پسند مواد میں دلچسپی رکھنے کے بعد نگرانی میں لیا گیا، جبکہ ملزم نے 31 اکتوبر کو نیویارک میں ہونے والے ٹرک حملے کی بھی حمایت کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 691952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش