0
Friday 22 Dec 2017 23:56

فلسطین بھر میں مسلسل تیسرے جمعے کو بھی امریکی صدر کے غیر منصفانہ اقدام کیخلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے

فلسطین بھر میں مسلسل تیسرے جمعے کو بھی امریکی صدر کے غیر منصفانہ اقدام کیخلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی عوام نے مسلسل تیسرے جمعے کو بھی قدس کے بارے میں کئے گئے غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف بڑے پیمانے پر بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے۔ تفصیلات کے مطابق فلسطینی عوام تیسرے جمعے کو بھی نماز جمعہ کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قدس کے بارے میں کئے گئے فیصلے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے۔ مسجد الاقصٰی میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ہزاروں فلسطینی نمازی باب العامود کی طرف سے خارج ہوئے اور انہوں نے احتجاجی مظاہرے کا آغاز کیا۔ اسی طرح کرانہ باختری کے مختلف شہروں جیسے قلقیلیہ، بیت لحم اور الخلیل میں بھی نماز جمعہ کے بعد اجحتاجی مظاہرے کئے گئے، بعض علاقوں جیسے بیت لحم میں مظاہرین اور صیہونی فوجیوں کے درمیاں جھڑپیں بھی ہوئیں، قابض صہیونی فوجیوں نے آنسو گیس اور اسی طرح کے دیگر اسلحے کا استعمال کرکے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ ادھر غزہ پٹی میں بھی فلسطینی عوام نے نماز جععہ کے بعد احتجاج کیا، مختلف فلسطینی گروہوں کے رہنماوں نے ان احتجاجی مظاہروں سے خطاب بھی کیا۔ اسی طرح بعض دیگر ممالک جیسے تیونس اور اردن نے بھی فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے نماز جمعہ کے بعد اپنے ممالک میں احتجاجی مظاہرے کئے۔ یاد رہے کہ یہ مظاہرے اس وقت سے شروع ہیں، جب 6 دسمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کا اعلان کیا تھا۔ گذشتہ رات اقوام متحدہ کی جنرل کونسل میں امریکہ کے اس فیصلے کے خلاف ایک قرارداد بھی منظور کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 691962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش