QR CodeQR Code

تحریک لبیک یا رسول اللہؐ نے ابھی نظام مصطفیؐ متحدہ محاذ میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا، اشرف آصف جلالی

23 Dec 2017 18:44

ٹی ایل وائے کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ جنرل اسمبلی میں ٹرمپ کے فیصلے کو مسترد کرکے امن عالم کی طرف ایک قدم اٹھایا ہے، بیت المقدس کے تقدس پر امت مسلمہ کا بچہ بچہ کٹ مرنے کو تیار ہے، کسی حال میں بھی مسجد اقصیٰ کا سودا نہیں ہونے دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ(ص) کے چیئرمین ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے وضاحت کی ہے کہ تحریک لبیک یا رسول اللہؐ نے ابھی نظام مصطفیؐ متحدہ محاذ میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا۔ شمولیت کا فیصلہ تحریک کی شوریٰ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نظام کے استحکام کیلئے معاشرے میں ووٹ کے تقدس کا شعور اجاگر کرنا ضروری ہے، اہلسنت جماعتوں کیلئے ایک نشان اور ایک جھنڈے پر الیکشن 2018ء میں حصہ لینے کیلئے تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کی یکم اپریل کو بنائی گئی اتحاد کمیٹی نے میاں ولید احمد شرقپوری، نویدالحسن مشہدی، خواجہ محمد حسن باروی کی کوششوں سے اتحاد اہلسنت کیلئے 4 بڑے اجلاس منعقد کرکے اتحادی فضا ہموار کی ہے۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے جنرل اسمبلی میں ٹرمپ کے فیصلے کو مسترد کرکے امن عالم کی طرف ایک قدم اٹھایا ہے، بیت المقدس کے تقدس پر امت مسلمہ کا بچہ بچہ کٹ مرنے کو تیار ہے، کسی حال میں بھی مسجد اقصیٰ کا سودا نہیں ہونے دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 691974

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/691974/تحریک-لبیک-یا-رسول-اللہ-نے-ابھی-نظام-مصطفی-متحدہ-محاذ-میں-شمولیت-کا-فیصلہ-نہیں-کیا-اشرف-آصف-جلالی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org