QR CodeQR Code

ٹرمپ کی پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ خود کو تنہا کر چکا ہے، علامہ زبیر احمد ظہیر

23 Dec 2017 19:05

آئی جے آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکہ دھمکیوں سے کسی کو خوفزدہ نہیں کر سکتا، فلسطین کے عوام اپنی آزادی کیلئے جس جرات اور بہادری کیساتھ تحریک چلا رہے ہیں، وہ وقت اب زیادہ دُور نہیں جب فلسطین آزاد ہوگا اور پاکستان کے عوام بھی فلسطین کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلتے رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری اتحاد کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ٹرمپ کی پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ خود کو تنہا کر چکا، بیت المقدس کے امریکہ کو اپنا فیصلہ واپس لینا ہی پڑیگا ورنہ دنیا کا امن دائو پر لگ جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کے حوالے سے پاکستان کا ساتھ دینے والے تمام ممالک کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان کے عوام فلسطینی عوام کیساتھ ہیں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا، اقوام متحدہ میں امریکہ کے موقف کو مسترد کرنیوالے 128 ممالک نے حق اور سچ کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ دھمکیوں سے کسی کو خوفزدہ نہیں کر سکتا، فلسطین کے عوام اپنی آزادی کیلئے جس جرات اور بہادری کیساتھ تحریک چلا رہے ہیں، وہ وقت اب زیادہ دُور نہیں جب فلسطین آزاد ہوگا اور پاکستان کے عوام بھی فلسطین کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلتے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 691976

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/691976/ٹرمپ-کی-پالیسیوں-وجہ-سے-امریکہ-خود-کو-تنہا-کر-چکا-ہے-علامہ-زبیر-احمد-ظہیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org