QR CodeQR Code

کراچی میں وکلاء گردی، پولیس افسر اور صحافی پر بہیمانہ تشدد، قتل کا ملزم بھی فرار کرا دیا

23 Dec 2017 21:41

عدالت نے ملزم جنید شاہ کی عبوری ضمانت منسوخ کرتے ہوئے اسے گرفتار کرنے کا حکم دیا، لیکن وکلاء نے جنید شاہ کو فرار کرا دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، لیکن وکلاء نے غنڈہ گردی کرتے ہوئے پولیس کو روک دیا اور اس دوران مقدمے کے تفتیشی افسر اور ایکسپریس نیوز کے سینئر رپورٹر ارشد بیگ کو مارا پیٹا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی سٹی کورٹ میں وکلاء نے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس افسر اور ایکسپریس نیوز کے سینئر رپورٹر پر بیہمانہ تشدد، قتل کا ملزم بھی فرار کرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں وکلاء نے ایکسپریس نیوز کے سینئر رپورٹر ارشد بیگ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ عدالت میں سی ویو پر قتل ہونے والے نوجوان ظافر کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مقدمے کے اہم ملزم جنید شاہ کی عبوری ضمانت منسوخ کرتے ہوئے اسے گرفتار کرنے کا حکم دیا، لیکن وکلاء نے جنید شاہ کو فرار کرا دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، لیکن وکلاء نے غنڈہ گردی کرتے ہوئے پولیس کو روک دیا اور اس دوران مقدمے کے تفتیشی افسر عامر الطاف اور ایکسپریس نیوز کے سینئر رپورٹر ارشد بیگ کو مارا پیٹا۔ وکلاء نے مقدمے کی کوریج کرنے پر صحافی ارشد بیگ سے ان کا موبائل فون بھی چھین لیا اور ایک گھنٹہ تک حبس بیجا میں رکھا۔ واضح رہے کہ ظافر قتل کیس میں ملزم جنید شاہ مقدمے میں عبوری ضمانت پر رہا تھا۔


خبر کا کوڈ: 692015

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/692015/کراچی-میں-وکلاء-گردی-پولیس-افسر-اور-صحافی-پر-بہیمانہ-تشدد-قتل-کا-ملزم-بھی-فرار-کرا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org