QR CodeQR Code

تحریک انصاف قبائلی عوام کے مستقبل کےلئے تاریخی احتجاج کرے گی

24 Dec 2017 09:57

اجلاس میں امریکی نائب صدر کے پاکستان کے بارے میں بیان کی بھی شدید مذمت کی گئی اجلاس نے قرار دیا کہ امریکی نائب صدر نے اپنے بیان سے پاکستانی قوم کی دل آزاری کی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں اس قسم کے بیانات شکست خوردگی اور مایوسی کی علامت ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام پر وفاقی حکومت کے یوٹرن کی شدید مذمت کی گئی اور طے کیا کہ تحریک انصاف قبائلی عوام کے مستقبل کے لئے تاریخی احتجاج کرے گی اور ایک شخص کی خوشنودی کی خاطر پاکستان کی سلامتی اور قبائلی عوام کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اجلاس میں امریکی نائب صدر کے پاکستان کے بارے میں بیان کی بھی شدید مذمت کی گئی اجلاس نے قرار دیا کہ امریکی نائب صدر نے اپنے بیان سے پاکستانی قوم کی دل آزاری کی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں اس قسم کے بیانات شکست خوردگی اور مایوسی کی علامت ہیں۔ اجلاس کو پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے حدیبیہ پیپرز مل کیس پر بھی بریفنگ دی جس کےلئے اگلے چند روز میں قومی سطح پر آگہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور قانونی چارہ جوئی کے حوالے سے بھی مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 692074

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/692074/تحریک-انصاف-قبائلی-عوام-کے-مستقبل-کےلئے-تاریخی-احتجاج-کرے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org