0
Sunday 24 Dec 2017 10:32

ڈونلڈ ٹرمپ عالمی امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے، قاری زوار بہادر

ڈونلڈ ٹرمپ عالمی امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے، قاری زوار بہادر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے صدر علامہ قاری محمد زوار بہادر نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ عالمی امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے، فلسطین کے مسئلہ پر شکست کے بعد وہ پاگل ہونے کا ثبوت پیش کر رہا ہے، افغانستان میں تاریخی شکست کے بعد امریکہ کے اوسان خطا ہو چکے ہیں اور وہ اپنی ناکامی پاکستان کے سر ڈالنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امریکی دھمکیوں کا موثر جواب دینا چاہیے، ٹرمپ یہ بات دل سے نکال دے کہ وہ پاکستان کیخلاف کارروائی کرکے محفوظ رہ سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے ترجمان کا بیان کہ ’’ہم برائے فروخت نہیں نا ہی ہمیں امداد کی ضرورت ہے‘‘۔ امریکی صدر کے منہ پر طمانچہ ہے، پاکستان کی پوری قوم اس مسئلہ پر حکومت اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اب واضح پالیسی بنانا ہوگی اور کسی بھی بیرونی قوت کا آلہ کار نہیں بننا ہو گا، ہم نے دہشتگردی کیخلاف امریکی جنگ میں بہت زیادہ نقصان اٹھایا ہے لیکن امریکہ نے ہماری قربانیوں کا اعتراف کرنے کے بجائے الٹا ہم پر الزام تراشی شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 692077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش