0
Sunday 24 Dec 2017 10:51

ایبٹ آباد، جنگل میں آگ بجھانے کے دوران محکمہ جنگلات کا اہلکار جھلس کر جاں بحق

ایبٹ آباد، جنگل میں آگ بجھانے کے دوران محکمہ جنگلات کا اہلکار جھلس کر جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد میں بشکولی کے جنگل میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کے دوران محکمہ جنگلات کا ایک ملازم جھلس کر جاں بحق جبکہ 3 دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق تھانہ لورا کے علاقے بشکولی دناء کے جنگل میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ لگی تھی، جس کو بجھانے کے دوران فارسٹر اختر عباسی جھلس کر جاں بحق ہوگیا جبکہ فارسٹ گارڈز صدام، مجید اور شان جھلس کر شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق دناء بشکولی کے جنگل میں فائر بریگیڈ اور عملے کی رسائی نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف قیمتی تناور درخت بلکہ بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت لگائے گئے سینکڑوں پودے بھی جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 692087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش