0
Sunday 24 Dec 2017 13:07

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 3 اہلکار شہید

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 3 اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ وفاق کے زیر انتظام علاقے (فاٹا) کی شمالی وزیرستان ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکار معمول کے گشت پر تھی کہ ان کی گاڑی ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس سے دھماکا ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ وہاں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحدی علاقے غلام خان میں پیش آیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں اہلکاروں کی جانب سے گشت معمول کی بات ہے، تاہم دہشت گردوں کی جانب سے بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ فاٹا کی شمالی وزیرستان، خیبر ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی سمیت 7 ایجنسیز کو عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا تھا۔ خیال رہے کہ رواں برس 2 دسمبر کو شمالی وزیرستان کے پہاڑی سلسلے میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کر کے پاک فوج کے 2 جوانوں کو شہید کردیا تھا۔ یاد رہے کہ 13 نومبر کو وفاق کے زیر انتظام علاقے (فاٹا) کی ایجنسی باجوڑ میں پاک افغان سرحد کے قریب قائم چیک پوسٹ پر دہشت گروں کے حملے میں 2 فوجی جوان شہید جبکہ 4 زخمی ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ رواں برس 15 جون کو پاک فوج نے خیبرایجنسی کے تمام علاقوں میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے آپریشن خیبر 4 کا آغاز کیا تھا۔ علاوہ ازیں سرحد پار سے آنے والے شدت پسندوں کو روکنے کے لیے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام بھی کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 692150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش