0
Sunday 24 Dec 2017 14:23

متحدہ مجلس عمل سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے، صاحبزادہ ابو الخیر زبیر

متحدہ مجلس عمل سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے، صاحبزادہ ابو الخیر زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان نورانی کے سربراہ و صدر ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ سنی جماعتوں کا متفقہ سیاسی پلیٹ فارم متحدہ نظام مصطفٰی محاذ کے نام پر قائم کیا گیا ہے، جس کے تحت آنے والے انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے، متحدہ مجلس عمل سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے، تمام مکاتب فکر کا مشترکہ پلیٹ فارم جو اتحاد امت اور فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے مولانا شاہ احمد نورانی نے بنایا تھا، ملی یکجہتی کونسل کے نام سے کام کر رہا ہے، جس میں تمام مذہبی جماعتیں شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی نورانی جنوبی پنجاب کے نائب صدر اور تنظیم آئمہ مساجد اہلسنت پاکستان کے صدر علامہ صاحبزادہ قاری حبیب اللہ قادری سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کیلئے پیر خواجہ حمید الدین سیالوی کی قیادت میں ملک بھر کے بڑے شہروں میں ختم نبوت کانفرنسوں کا انعقاد شروع کر دیا گیا ہے، کسی کو بھی ناموس رسالت کے خلاف قوانین بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 692157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش