QR CodeQR Code

سلامتی کونسل میں امریکی صدر کا فیصلہ جوتے کی نوک پر رکھا گیا، حافظ عبد الکریم

24 Dec 2017 14:34

ڈیرہ غازیخان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ مسلمانوں نے پوری دنیا کو بتا دیا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا تیسرا مقدس ترین مقام ہے، اسرائیلی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ناظم اعلی مرکزی جمیعت اہلحدیث ووفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فیصلے کے خلاف سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستان، مصر اور یمن کی درخواست پر بلایا گیا، 128 ممالک نے پاکستان کی پیش کردہ قرارداد منظورکی۔ امریکی عالم اسلام کے اتحاد کے سخت خلاف ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کا فیصلہ جوتے کی نوک پر رکھا گیا، مسلمانوں نے پوری دنیا کو بتا دیا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا تیسرا مقدس ترین مقام ہے، اسرائیلی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں، پاکستان کی سیاسی صورتحال اور متحدہ مجلس عمل کے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یہودی لابی بری طرح سے ناکام ہوگی۔ اللہ کی نصرت انشاءاللہ ہمارے ساتھ ہے۔


خبر کا کوڈ: 692161

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/692161/سلامتی-کونسل-میں-امریکی-صدر-کا-فیصلہ-جوتے-کی-نوک-پر-رکھا-گیا-حافظ-عبد-الکریم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org