QR CodeQR Code

پشاور، مسیحی برادری کرسمس کی تیاریوں میں مصروف

24 Dec 2017 16:50

کرسمس کی تیاریوں کے سلسلے میں مسیحی برادری نے اپنے گرجا گھروں کو رنگ برنگے قمقوں سے سجا رکھا ہے، جبکہ پشاور کینٹ کے ایس ٹی جانس چرچ میں مختلف اشیاء پر مشتمل سٹالز اور بچوں کیلئے جولے بھی لگائے ہیں، مسیحی برادری نے کرسمس کے موقع پر مختلف تقریبات کا اہتمام کر رکھا ہے جس پر انہوں نے اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں کو مدعو کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی مسیحی برادری کرسمس کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ کرسمس کی تیاریوں کے سلسلے میں مسیحی برادری نے اپنے گرجا گھروں کو رنگ برنگے قمقوں سے سجا رکھا ہے، جبکہ پشاور کینٹ کے ایس ٹی جانس چرچ میں مختلف اشیاء پر مشتمل سٹالز اور بچوں کیلئے جولے بھی لگائے ہیں۔ چرچ آنے والے افراد اپنی پسند کی چیزیں خریدنے جبکہ بچے جھولے جھولنے میں مصروف ہیں۔ اسی طرح بیکریوں پر کرسمس کیک کے آرڈر بھی بڑی تعداد میں دیئے جارہے ہیں۔ مسیحی برادری نے کرسمس کے موقع پر مختلف تقریبات کا اہتمام کر رکھا ہے جس پر انہوں نے اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں کو مدعو کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چرچ آنے والے افراد نے کہا کہ کوئٹہ میں گرجا گھر پر دہشت گرد حملے کے بعد امسال کرسمس تہوار کو سادگی سے منایا جائے گا اور یہ اقدام واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے یکجہتی دکھانے کی بنیاد پر اٹھایا گیا ہے۔ دوسری جانب کرسمس کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 692182

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/692182/پشاور-مسیحی-برادری-کرسمس-کی-تیاریوں-میں-مصروف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org