0
Sunday 24 Dec 2017 17:09

قائد اعظم کے یوم ولادت کی مناسبت سے فیصل آباد آرٹس کونسل کے زیراہتمام تصویری نمائش کا اہتمام

قائد اعظم کے یوم ولادت کی مناسبت سے فیصل آباد آرٹس کونسل کے زیراہتمام تصویری نمائش کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ یوم قائدؒ کے حوالے سے فیصل آباد آرٹس کونسل کے زیراہتمام روشنی کا سفر کے عنوان سے نصرت فتح علی خاں آرٹ گیلری میں تصویری نمائش منعقد ہوئی، نمائش کا افتتاح ریذیڈنٹ ڈائریکٹر صوفیہ بیدار نے کیا۔ نمائش میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کی زندگی اور تحریک پاکستان کے مختلف مناظر پر مشتمل تصاویر رکھی گئی ہیں، جس میں شہریوں اور طالب علموں کی کثیر تعداد نے گہر ی دلچسپی کا اظہار کیا۔ نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے آرٹس کونسل کی ریذیڈنٹ ڈائریکٹر صوفیہ بیدار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آزادی، کارکنان تحریک پاکستان کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ علاوہ ازیں قائد اعظمؒ ویک کے سلسلے میں مختلف شہروں میں تقریبات منعقد ہوئیں، پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ میں ضلعی سطح پر اردو، انگریزی تقاریر، ملی نغموں، کوئز اور پینٹنگ کے مقابلے ہوئے۔ اسلامیہ ہائی سکول چنیوٹ میں تقریری مقابلہ و مباحثے کا انعقاد کیا گیا۔ میونسپل کمیٹیز احمد پور سیال، پیر محل اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سیمینار منعقد ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 692183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش