QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کا ٹارگٹ کلر رئیس ماما ملائیشیا میں گرفتار

24 Dec 2017 17:22

سانحہ بلدیہ کے مرکزی کردار حماد صدیقی کا قریبی ساتھی ایم کیو ایم کا سیکٹر انچارج اور ٹارگٹ کلنگ سیل کو چلانے والے رئیس ماما نے اپنی دہشت سے ایک عرصے تک کراچی پر راج کیا لیکن انجام وہی ہوا جو مجرم کا ہوتا ہے، کراچی آپریشن کے بعد ملک سے فرار ہونے والا رئیس ماما ملائیشیا میں انٹرپول کی گرفت میں آگیا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر رئیس عرف ماما کو ملائیشیا میں انٹرپول نے گرفتار کرلیا، ملزم کو جلد پاکستان لایا جائے گا۔ سانحہ بارہ مئی میں بے گناہوں کی ہلاکت کا معاملہ ہو یا چکرا گوٹھ میں اہلکاروں سے بھری بس پر فائرنگ، محبت سندھ ریلی میں اندھا قتل عام ہو یا ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ کی سینکڑوں وارداتیں، کراچی میں موت کے ساتھ رئیس ماما کا نام بھی لیا جاتا ہے۔ سانحہ بلدیہ کے مرکزی کردار حماد صدیقی کا قریبی ساتھی ایم کیو ایم کا سیکٹر انچارج اور ٹارگٹ کلنگ سیل کو چلانے والے رئیس ماما نے اپنی دہشت سے ایک عرصے تک کراچی پر راج کیا لیکن انجام وہی ہوا جو مجرم کا ہوتا ہے، کراچی آپریشن کے بعد ملک سے فرار ہونے والا رئیس ماما ملائیشیا میں انٹرپول کی گرفت میں آگیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ رئیس ماما کو جلد پاکستان منتقل کیا جائے گا جس کے بعد اس کے گناہوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 692188

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/692188/ایم-کیو-کا-ٹارگٹ-کلر-رئیس-ماما-ملائیشیا-میں-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org