QR CodeQR Code

مسلح افواج کے شہداء اور انکے خاندان قوم کے محسن اور ملکی سالمیت کے اصل محافظ ہیں، سراج الحق

24 Dec 2017 18:30

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ انتخابات کا بروقت انعقاد ملک میں جمہوریت کے تسلسل کے لیے نہایت ضروری ہے، سیاسی جماعتیں کرپٹ اور بد دیانت لوگوں کو اپنی صفوں میں گھسنے کا موقع نہ دیں اور سیاست کو کاروبار اور دولت سمیٹنے کا ذریعہ سمجھنے والی کالی بھیڑوں کو اپنی صفوں سے نکال باہر کریں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے لاہور میں لیفٹیننٹ عبدالمعید شہید کے گھر فاتحہ خوانی اور تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اب تک اسی بات کو لے کر بیٹھے ہوئے ہیں کہ انہیں کیوں نکالا، نواز شریف اس سے نکل کر سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے عدلیہ کی بالادستی کو قبول کرلیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ انتخابات کا بروقت انعقاد ملک میں جمہوریت کے تسلسل کے لیے نہایت ضروری ہے، سیاسی جماعتیں کرپٹ اور بد دیانت لوگوں کو اپنی صفوں میں گھسنے کا موقع نہ دیں اور سیاست کو کاروبار اور دولت سمیٹنے کا ذریعہ سمجھنے والی کالی بھیڑوں کو اپنی صفوں سے نکال باہر کریں۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے شہداء کی قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی، شہداء کے خاندان قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، یہ خاندان قوم کے محسن اور ملکی سالمیت کے اصل محافظ ہیں، دہشتگردی کے خلاف نام نہاد امریکی جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا، ہم نے ایک لاکھ سے زائد جانی اور سو ارب ڈالر سے زیادہ معاشی نقصان برداشت کیا، جبکہ امریکی صدرٹرمپ اور نائب صدر پاکستان کو کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ امریکی خوف سے تھر تھر کانپنے والے حکمرانوں کی بزدلی نے قوم کو سخت مایوس کیا ہے، امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ فاٹا اصلاحات پر جلد از جلد عملدرآمد ہونا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 692195

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/692195/مسلح-افواج-کے-شہداء-اور-انکے-خاندان-قوم-محسن-ملکی-سالمیت-اصل-محافظ-ہیں-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org