0
Sunday 24 Dec 2017 18:47

پیر آف سیال نے نواز لیگ کی ایک اور وکٹ اڑا دی، محمود ارشد اپنے عہدے سے مستعفی

پیر آف سیال نے نواز لیگ کی ایک اور وکٹ اڑا دی، محمود ارشد اپنے عہدے سے مستعفی
اسلام ٹائمز۔ پیر آف سیال پیر حمید الدین سیالوی نے مسلم لیگ نواز کی ایک اور وکٹ اڑا دی ہے اور نواز لیگ علماء مشائخ ونگ کے صدر محمود ارشد قمر نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان گوجرانوالہ میں ختم نبوت کانفرنس کے دوران کیا، جو کہ پیر حمید الدین سیالوی کے زیراہتمام شیرانوالہ باغ گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔ ختم نبوت کانفرنس میں اہلسنت جماعتوں کے سربراہوں سمیت دیگر مذہبی و روحانی قائدین نے شرکت کی۔ کانفرنس میں متفقہ طور پر پنجاب کے صوبائی وزیر قانون رانا ثنء االلہ کے استعفٰی کا مطالبہ کیا گیا۔ مقامی افراد کے علاوہ دیگر شہروں سے بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں مسلم لیگ نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور واضح کیا کہ ختم نبوت (ص) کے معاملے پہ کسی طور کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور نواز لیگ کو آئندہ انتخابات میں ووٹ نہیں دیئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 692199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش