QR CodeQR Code

سیہون میں انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 5 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق

24 Dec 2017 19:28

انڈس ہائی وے پر چھچر بس اسٹاپ کے قریب کراچی سے لاڑکانہ جاتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی 2 کوچز اور مسافر بردار سوزوکی میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں سوزوکی میں سوار 10 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے، مرنے والوں میں 5 بچے اور 5 خواتین شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ انڈس ہائی وے پر کوچز اور مسافر بردار سوزوکی میں تصادم کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق جب کہ 15 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے پر چھچر بس اسٹاپ کے قریب کراچی سے لاڑکانہ جاتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی 2 کوچز اور مسافر بردار سوزوکی میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں سوزوکی میں سوار 10 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں 5 بچے اور 5 خواتین شامل ہیں جن کی شناخت جمال، کامل، جمشید، احمد، جمیل، ریشمہ، سائرہ، اجوا، اقرا اور صائمہ کے نام سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق لاڑکانہ کے علاقہ شیخ محلہ سے بتایا جاتا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور تمام لاشوں کے ساتھ زخمیوں کو بھی پولیس موبائلوں میں مانچھر اور جامشورو کے اسپتال روانہ کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز کے مطابق زخمی ہونے والے 15 افراد میں سے 5 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم دونوں کوچز کے ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوچکے تھے۔


خبر کا کوڈ: 692214

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/692214/سیہون-میں-انڈس-ہائی-وے-پر-ٹریفک-حادثہ-5-بچوں-سمیت-10-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org