QR CodeQR Code

پشاور، منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، جعلی اہلکار سمیت 2 گرفتار

24 Dec 2017 21:23

پشاور میں انسپکٹر شیر محمد اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موٹرکار کو روکا اور تلاشی لینے پر اس کی سی این جی ٹینکی سے 19 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نارکاٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے جعلی پولیس اہلکارسمیت 2 افراد کو لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکاٹکس محمد انور خان کی ہدایت پر ای ٹی او صائم خان جھگڑا نے پشاور میں انسپکٹر شیر محمد اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موٹرکار کو روکا اور تلاشی لینے پر اس کی سی این جی ٹینکی سے 19 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایک اور کارروائی کے دوران انسپکٹر فیصل خان نے دیگر نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے اس کی موٹرسائیکل سے 7 کلوگرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 692236

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/692236/پشاور-منشیات-سمگلنگ-کی-کوشش-ناکام-جعلی-اہلکار-سمیت-2-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org