0
Sunday 24 Dec 2017 22:18

ہم ملک اور اس کے ستونوں کے خلاف نہیں جائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ سازش کر رہا ہے، مصطفیٰ کمال

ہم ملک اور اس کے ستونوں کے خلاف نہیں جائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ سازش کر رہا ہے، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہم ملک اور اس کے ستونوں کے خلاف نہیں جائیں گے، کراچی والے اپنا فیصلہ خود کریں گے کہ ان کو کیسی جدوجہد کرنی ہے، مردم شماری میں ہمارے لوگوں کو گنا ہی نہیں گیا، وزیراعلی سندھ کراچی کے خلاف سازش کر رہا ہے، ملک کا وزیراعظم کہتا ہے کہ وہ وزیراعظم نہیں، ہمیں بتایا جائے ہم نے اپنے مسائل کس کو بتانے ہیں؟ مجھے پتہ ہے میرے اس بیان پر سیاستدان کہیں گے کہ میں فوج کو دعوت دے رہا ہوں لیکن ایسا نہیں شہر کا فیصلہ شہر کے باسیوں نے ہی کرنا ہے۔ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ مردم شماری میں کراچی کی 70 لاکھ آبادی کم گنی گئی ہے کراچی کے دیہی نہیں شہری علاقوں کی آبادی کم دکھائی گئی ہے، ہمیں کراچی والوں کا مقدمہ جیتنا ہے، ظالموں نے ہماری نسلیں برباد کردیں۔ انہوں نے کہا کہ میئر کے موجودہ اختیارات کا صحیح استعمال کیا جائے، کراچی کے تمام اداروں کو میئر کے انڈر دیا جائے، کراچی میٹروپولیٹن پولیس کا قیام عمل میں لایا جائے، ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ کو بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے الگ کیا جائے، ہیوی ٹریفک کا شہر کے اندر سے گزرنا فوراً بند کیا جائے۔

مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ کراچی کے کچرے کو ٹھکانے لگانے کا واحد حل گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن بنانا ہے، کراچی کے ٹرانسپورٹ سسٹم کو آج کی دنیا کے جدید خطوط پر استوار کیا جائے، ملک کو چلانے والے کے الیکٹرک سے کراچی والوں کے پیسے واپس دلوائیں، کراچی کے ساتھ انصاف کیا جائے، سرکلر ریلوے کو سی پیک سے نکال دیا گیا ہے، یہ بہت بڑی سازش کرنے جارہے ہیں جس سے پاکستان کو نقصان پہنچے گا۔ مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ بلوچستان میں سیکیورٹی ادارے کارروائیاں کررہے ہیں وہاں ترقیاتی کام بھی ہورہا ہے، جہاں جہاں آپریشن ہوتا ہے وہاں ترقیاتی کام ہوتے ہیں، کراچی کا کچرا نہیں اٹھا سکتے، اسپتال اسکول درست نہیں کرسکتے تو آپریشن کا کیا فائدہ؟ ایسے وزیراعظم کو کراچی کے مسائل کیا بتاﺅں جو خود کو وزیراعظم کہتا ہی نہیں۔
خبر کا کوڈ : 692248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش