QR CodeQR Code

وزیر اعظم گیلانی نے متحدہ قومی موومنٹ کو ایک بار پھر وفاقی کابینہ میں شامل ہونےکی دعوت دے دی

2 May 2011 03:32

اسلام ٹائمز:وزیر اعظم نے کہا کہ کچھ عناصر ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے اتحاد کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لیکن تمام سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے ایم کیو ایم سے اتحاد برقرار رکھیں گے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے الطاف حسین سے فون پر گفتگو کی اور سندھ اسمبلی کے سابق رکن لیاقت قریشی کی شہادت پر تعزیت کی۔ الطاف حسین نے وزیر اعظم کو ایم کیو ایم کے بہیمانہ قتل کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کچھ عناصر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے اتحاد کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ لیکن تمام سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے ایم کیو ایم سے اتحاد برقرار رکھیں گے۔ وزیر اعظم نے ایم کیو ایم کو دوبارہ وفاقی کابینہ میں شمولیت کی دعوت دی۔ جس پر الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وہ وفاقی کابینہ میں شمولیت کی پیشکش کی قدر کرتے ہیں اور اس پیشکش کو رابطہ کمیٹی کے سامنے رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 69226

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/69226/وزیر-اعظم-گیلانی-نے-متحدہ-قومی-موومنٹ-کو-ایک-بار-پھر-وفاقی-کابینہ-میں-شامل-ہونےکی-دعوت-دے-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org