0
Monday 25 Dec 2017 00:19

پاک فوج کی جانب سے قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی نغمہ جاری

پاک فوج کی جانب سے قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی نغمہ جاری
اسلام ٹائمز۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ودلادت کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی نغمہ جاری کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 25 دسمبر کی مناسبت سے سوشل میڈیا پر خصوصی نغمہ جاری کیا ہے، جس میں پاکستان کی دیگر نامور شخصیات کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے نغمے کو پروفیسر احمد رفیق اختر نے لکھا ہے جب کہ ساحر علی بگا نے موسیقی ترتیب دینے کے ساتھ نغمے کواس خوبصورت انداز میں گایا ہے کہ سننے والے پر سحر طاری ہو جائے۔
خبر کا کوڈ : 692266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش