QR CodeQR Code

ڈسٹرکٹ بار ملتان نے عامر ڈوگر کی بار رکینت منسوخ کر دی

25 Dec 2017 00:25

ایم این اے ملک عامر ڈوگر کی ڈسٹرکٹ بار رکنیت پارلیمنٹ میں مبینہ طور پر وکلاء مخالف تقریر پر کی گئی، ڈسٹرکٹ بار ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس کے فیصلے میں سامنے آیا کہ ملک عامر ڈوگر نے پارلیمنٹ میں ملتان کے وکلاء کی حمایت کرنے کی بجائے مخالفت کی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان نے ممبر قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف ملک عامر ڈوگر کی بار رکنیت منسوخی کا نوٹفیکشن جاری کر دیا گیا، ممبر قومی اسمبلی کو وکلاء مخالف تقریر مہنگی پڑ گئی، واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان نے ممبر قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر کی بار رکنیت منسوخ کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے، ملک عامر ڈوگر کی ڈسٹرکٹ بار رکنیت پارلیمنٹ میں مبینہ طور پر وکلاء مخالف تقریر پر کی گئی، ڈسٹرکٹ بار ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس کے فیصلے میں سامنے آیا کہ ملک عامر ڈوگر نے پارلیمنٹ میں ملتان کے وکلاء کی حمایت کرنے کی بجائے مخالفت کی، انہیں بار کا ممبر ہونے کے ناطے پارلیمنٹ میں وکلاء کی آواز اٹھانی چاہیے تھی۔


خبر کا کوڈ: 692268

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/692268/ڈسٹرکٹ-بار-ملتان-نے-عامر-ڈوگر-کی-رکینت-منسوخ-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org