QR CodeQR Code

ہم مسیحی برادری کی خوشیوں میں یکساں طور پر شریک ہیں، پرویز خٹک

25 Dec 2017 13:42

کرسمس کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلٰی پختونخوا نے کہا کہ مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتیں ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں اور انکی فلاح و بہبود ریاست کا اولین فرض ہے، قومی تعمیر و ترقی میں انکا کردار نمایاں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے مسیحی برادری کو کرسمس کے پر مسرت موقع پر دلی مبارکبا پیش کی۔ انہوں نے یقین دلایا ہے کہ ہم مسیحی برادری کی خوشیوں میں یکساں طور پر شریک ہیں۔ کرسمس کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں پرویز خٹک نے کہا کہ مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتیں ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود ریاست کا اولین فرض ہے، قومی تعمیر و ترقی میں ان کا کردار نمایاں ہے۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کے حقوق، مذہبی عبادات کی آزادی اور مساویانہ سلوک کی ضمانت دیتا ہے۔ خیبر پختونخوا میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی اور سماجی آزادی حاصل ہے۔ وزیراعلٰی نے مزید کہا کہ اسلام سماجی انصاف اور انسانی حقوق کا علمبردار دین ہے۔ پاکستان کی اقلیتیں ہمارے لئے ہر لحاظ سے معتبر ہیں اور ہم ملک و قوم کیلئے اُن کی خدمات کے بھی معترف ہیں۔ پرویز خٹک نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اقلیتوں کی معاشی اور معاشرتی حالت بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ اقلیتی برادری ہماری تمام تر اصلاحات سے یکساں مستفید ہو رہی ہے، کیونکہ ہم انسانیت کی فلاح پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت آئندہ بھی اقلیتوں کے حقوق کا بھر پور تحفظ کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 692363

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/692363/ہم-مسیحی-برادری-کی-خوشیوں-میں-یکساں-طور-پر-شریک-ہیں-پرویز-خٹک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org