0
Monday 25 Dec 2017 18:30

امریکی پیروی میں گوئٹے مالا کا بھی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنیکا اعلان

امریکی پیروی میں گوئٹے مالا کا بھی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے بعد لاطینی امریکی ملک گوئٹے مالا نے بھی اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کر دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق گوئٹے مالا کے صدر جمی موریلس نے اسرائیل میں موجود اپنے سفارتخانے کو یروشلم منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ جمی موریلس نے فیس بک پوسٹ پر کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے گفتگو کے بعد کیا۔ اپنے بیان میں صدر موریلس نے کہا کہ گوئٹے مالا اسرائیل کا دیرینہ دوست ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ وہ گوئٹے مالا کا سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کے لئے ضروری اقدامات کرلیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے قرارداد منظور کی تھی جس میں امریکہ سے کہا گیا تھا کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس یا مشرقی یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان واپس لے۔ اس قرارداد کے حق میں 128 ممالک نے ووٹ دیا، 35 نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا، جبکہ 9 ممالک نے اس قرارداد کی مخالفت کی۔ قرارداد کی مخالفت کرنے والے ملکوں میں ایک گوئٹے مالا بھی تھا۔
خبر کا کوڈ : 692466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش