0
Monday 25 Dec 2017 22:20

قدس اور فلسطین کی بھرپور حمایت ہمارا فرض ہے، شیخ نبیل قاووق

قدس اور فلسطین کی بھرپور حمایت ہمارا فرض ہے، شیخ نبیل قاووق
اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے ایک رکن شیخ نبیل قاووق نے کہا ہے کہ ہم فلسطین کی ہر طرح کی مدد اور پشتیبانی کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کریں گے۔ حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن نے کہا کہ اسوقت قدس، فلسطین، امت عربی و اسلامی اور انکی عزت و احترام کی حمایت و تحفظ کی سنجیدہ ذمہ داری حزب اللہ کے کاندھوں پر ہے اور ہم ان شاء اللہ ملت فلسطین کی مدد کے لئے ہمیشہ سب سے آگے رہیں گے۔ شیخ نبیل قاووق نے کہا ہے کہ صرف سیمینارز اور کانفرسیں کسی بھی چیز کو تبدیل نہیں کریں گی بلکہ یہ مقاومت کی حکمت عملی ہے، جو فلسطین میں نئی تبدیلیوں کو جنم دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر 2017ء میں کسی ایسے ملک کو تلاش کیا جائے، جس نے سب سے زیادہ جرائم کا ارتکاب کیا ہو اور وہ انسانیت کے لئے سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہوا ہو، تو وہ سوائے اس ایک ملک کے نہیں، جس نے یمن پر محاصرہ، قحطی اور بڑے پیمانے پر لوگوں کے قتل عام کو مسلط کیا ہے۔

حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ نبیل قاووق نے کہا ہے کہ ہم ڈیڑھ کروڑ عرب مسلمانوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں، جو قحط کا شکار ہیں اور 10 لاکھ  افراد وبا میں مبتلا ہیں۔ یمن کے ہزاروں بچے جن کا سعودی جنگی طیاروں کی مسلسل بمباری کی وجہ سے بڑے پیمانے پر قتل عام ہوا ہے، 2017ء میں بھی سعودی عرب کی جانب سے حرمین شریفین کے نام پر ان کے خلاف شدید ترین مشکلات و مسائل اور محاصرے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے اس بات کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت اس بات پر فخر کرتی ہے کہ قدس کے بارے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے پر سب سے زیادہ کمزور ردعمل سعودی عرب کی طرف سے آیا ہے۔ حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ نبیل قاووق نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسوقت عربی اور اسلامی امت دو دھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے، جن میں سے ایک دھڑے نے فلسطین کی حمایت کو ترک کر دیا ہے جبکہ دوسرا دھڑا فلسطین کی بھرپور مدد کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطین کی ہر طرح کی مدد اور پشتیبانی کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 692530
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش