QR CodeQR Code

عائشہ گلالئی عمران خان کیخلاف نفرت دکھا کر خود قابل نفرت بن گئیں ہیں، شوکت یوسفزئی

26 Dec 2017 12:01

پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نے عائشہ گلالئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گر وہ پارٹی بنانا چاہتی ہیں تو ایک بھی نظریاتی ورکر شامل کرکے بتادیں تو بڑی بات ہوگی، عائشہ گلالئی کی فلم فلاپ اور پروڈیوسر کا دیوالیہ ہونے والا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسف زئی نے عائشہ گلالئی کی الگ پارٹی بنانے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کی پارٹی بننے سے پہلے ہی ختم ہوجائے گی۔ شوکت یوسف زئی نے عائشہ گلالئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ گلالئی عمران خان کے خلاف نفرت دکھا کر خود قابل نفرت بن گئیں ہیں۔ اگر وہ پارٹی بنانا چاہتی ہیں تو ایک بھی نظریاتی ورکر شامل کرکے بتادیں تو بڑی بات ہوگی۔ شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کی فلم فلاپ اور پروڈیوسر کا دیوالیہ ہونے والا ہے، جبکہ ان کے تمام کارتوس ڈی فیوز ہوگئے اور اب وہ خالی اسلحہ پر گزارا کریں گی۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز عائشہ گلالئی نے کہا تھا کہ آئندہ برس ممکن ہے کہ وہ اپنی خود سیاسی پارٹی متعارف کروائیں جس کا اعلان جلد کریں گی۔


خبر کا کوڈ: 692569

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/692569/عائشہ-گلالئی-عمران-خان-کیخلاف-نفرت-دکھا-کر-خود-قابل-بن-گئیں-ہیں-شوکت-یوسفزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org