QR CodeQR Code

حکومت سندھ نے بینظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کی منظوری دے دی

26 Dec 2017 15:30

ذرائع کے مطابق محکمہ سروسز سندھ کی جانب سے چھٹی کی سمری ارسال گئی جسے وزیراعلیٰ سندھ نے منظور کرلیا، کل بدھ کو سندھ حکومت اور اس کے ذیلی اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے بینظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بینظیر بھٹو کی 10 ویں برسی پر عام تعطیل کی منظوری دے دی ہے۔ محکمہ سروسز سندھ کی جانب سے چھٹی کی سمری ارسال گئی جسے وزیراعلیٰ سندھ نے منظور کرلیا، کل بدھ کو سندھ حکومت اور اس کے ذیلی اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔ واضح رہے کہ بے نظیر بھٹو دو بار ملک کی منتخب وزیراعظم رہیں اور 27 دسمبر 2007ء کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 692615

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/692615/حکومت-سندھ-نے-بینظیر-بھٹو-کی-برسی-پر-عام-تعطیل-منظوری-دے-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org