QR CodeQR Code

چیئرمین سینٹ رضا ربانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سینٹ میں ان کیمرہ بریفنگ کو عام کریں، شیخ رشید کی درخواست

26 Dec 2017 20:30

ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو ملک قیوم جیسا جج چاہیے، ان کی گوالمنڈی میں ضمانت ضبط ہوئی تھی، ہیلی کاپٹر کیس میں انہیں قطری شہزادے نے بچا لیا تھا ان کا خیال تھا کہ اب بھی ان کو ایسا ہی کوئی جعلی خط بچا لے گا۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید جاجوہ کی سینٹ میں ان کیمرہ بریفنگ کو عام کرنے کی درخواست کر دی۔ ملتان پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ملک کے سارے سیاسی نمائندے فوت بھی ہوں جائیں تب بھی نواز شریف اپنے بھائی شہباز شریف کو وزیراعظم نہیں بنائیں گے، وہ اپنے سوا کسی اور کو وزیراعظم کی کرسی پر دیکھ ہی نہیں سکتے، نوازشریف چاہتے ہیں کہ کوئی این آر او ہوجائے اور وہ سزا سے بچ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے آج حد ہی پار کر ڈالی، پورے مجمعے سے شیم، شیم کے نعرے لگوا کر اعلی عدلیہ کی توہین کی، وہ بہت خطرناک کھیل رہے ہیں، لیکن وہ جیسا چاہتے ہیں ایسا کچھ نہیں ہونے والا۔ نوازشریف کو ملک قیوم جیسا جج چاہیے، ان کی گوالمنڈی میں ضمانت ضبط ہوئی تھی، ہیلی کاپٹر کیس میں انہیں قطری شہزادے نے بچا لیا تھا، ان کا خیال تھا کہ اب بھی ان کو ایسا ہی کوئی جعلی خط بچا لے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں پاک چائنہ کے منصوبے سی پیک کا حامی ہوں، آج ضیاء الحق کی روح تڑپ رہی ہوگی کہ اُس نے کس کا انتخاب کیا، نوازشریف کے محسن کا بیٹا اعجاز الحق بیچارا آج دھکے کھا رہا ہے، شیخ رشید نے ایک بار پھر دہرایا کہ وہ حدیبیہ کیس سپریم کورٹ لے کر جائیں گے، جس کا باقاعدہ اعلان وہ کل ڈیرہ غازی خان کے جلسے میں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 692679

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/692679/چیئرمین-سینٹ-رضا-ربانی-آرمی-چیف-جنرل-قمر-جاوید-باجوہ-کی-میں-ان-کیمرہ-بریفنگ-کو-عام-کریں-شیخ-رشید-درخواست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org