0
Tuesday 26 Dec 2017 21:46

حکومت جب تک ہمارے تحفظات دور نہیں کرتی اور مطالبات منظور نہیں کرتی تحریک جاری رہے گی، حمید الدین سیالوی

حکومت جب تک ہمارے تحفظات دور نہیں کرتی اور مطالبات منظور نہیں کرتی تحریک جاری رہے گی، حمید الدین سیالوی
اسلام ٹائمز۔  سیال شریف کے سجادہ نشین خواجہ محمد حمیدالدین سیالوی نے سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضورﷺ کی ختم نبوت کے لیے اصولی موقف پر قائم رہیں گے اور جانوں کی قربانیاں بھی دی جائیں تو وہ بھی کم ہیں، حکومت قادیانیوں کو فوری طور پر کلیدی عہدوں سے فارغ کرے، تحفظ ناموس رسالت پر کوئی سودا بازی یا سمجھوتہ ہرگز نہیں ہو گا، حکومت جب تک ہمارے تحفظات دور نہیں کرتی اور مطالبات منظور نہیں کرتی، ختم نبوت کی تحریک جاری رہے گی۔ سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بریلوی رہنماء کا کہنا تھا کہ حکومت رانا ثناء اللہ کو جب تک بر طرف نہیں کرتی تو یہ احتجاج اسی طرح جاری رہے گا، اس کے بعد چار جنوری کو لاہور میں بھی جلسہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں دھرنوں کا قائل نہیں، جلسہ کی شکل میں ایک تحریک لے کر چلا ہوں، جو ایمان اور مسلمان کے لیے ضروری ہے، ہم نے تحریک پاکستان سے لے کر آج تک ملک اور ایمان کی بالادستی اور استحکام کے لیے جدوجہد کی ہے، ناموس رسالت معمولی بات نہیں، مسلمان کے لیے اپنے ایمان کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فون پر رابطہ کر کے کہا تھا کہ رانا ثنااﷲ کے استعفیٰ سمیت چند یوم میں سیال شریف آؤں گا، لیکن وہ چند دن کب آئیں گے، اس کا پتہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے میرے بھتیجے نظام الدین سیالوی، مولانا رحمت اﷲ، محمد خان بلوچ اور رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے استعفے دیئے، یہ احتجاجی تحریک اس وقت تک جاری رہے گی، جب تک رانا ثنا ﷲ مستعفی نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں علماء کرام اور سجادہ نشینوں کی مکمل حمایت حاصل ہے، جس طرح فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے جلسوں میں ملک بھر سے علماء کرام اور مشائخ شریک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 692699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش