0
Tuesday 26 Dec 2017 22:04

سوشل میڈیا کے میدان میں مخالفوں کو دھول چٹائی، مخالفین ہماری ٹیم سے ڈرتے ہیں، مریم نواز

سوشل میڈیا کے میدان میں مخالفوں کو دھول چٹائی، مخالفین ہماری ٹیم سے ڈرتے ہیں، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی دختر مریم نواز نے لاہور میں سوشل میڈیا کونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظریہ جمہوریت میں نظریہ ضرورت نہیں ہوسکتا اور جس کو عوام پلس کر دیں، اس کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا، اداروں کےساتھ منتخب وزیراعظم کی عزت بھی ہونی چاہیئے، منتخب وزیراعظم پر حملہ ایک شخص پر حملہ نہیں، بلکہ ہر ووٹر پر حملہ ہوتا ہے، 20 کروڑ لوگوں کی رائے پر 2 یا 5 لوگ اپنا نظریہ مسلط نہیں کر سکتے۔ لاہور میں پی ایم ایل این کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی دختر نے کہا کہ جمہوریت میں کٹھ پتلیاں اور امپائر کی انگلیوں پر ناچنے والے نہیں ہو سکتے، کروڑوں ووٹ لے کر آنے والے کی عزت ہونی چاہیے، کوئی استعمال ہورہا ہے اور کوئی کررہا ہے، این اے 120 کے الیکشن میں سوشل میڈیا کےمیدان میں مخالفوں کو دھول چٹائی، جب کہ مخالفین ہمارے سوشل میڈیا کارکنوں سے ڈرتے ہیں اور ان کے گھروں پر چھاپے مارتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے حکومت گنوا دی، لیکن قوم سے اپنا وعدہ پورا کیا، پاناما، اقامہ کا ڈرامہ رچا کر اور نیب مقدمات بنا کر نواز شریف کو نااہل کیا گیا، غلط کو غلط کہنے پر نواز شریف کو سزا ملی، زیادہ تر لوگ ایسے ہوتے ہیں جو مشکل پر جان بچا کر بھاگ جاتے ہیں، ہمیں سبق پڑھایا جاتا تھا، لیکن جب خود پر مشکل آئی تو عدل یاد آگیا، عوامی نمائندوں کو جلاوطن کرنے والے آج خود ملک سے باہر ہیں۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ مخالفین (ن) لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم سے ڈرتے ہیں، مخالفین جب ڈرتے ہیں تو کارکنوں کو گھروں سے اٹھا لیا جاتا ہے، اگر کسی کارکن کو ڈرایا جائے تو سخت ایکشن لینا چاہیئے، سوشل میڈیا ٹیم جس نظریہ کو لے کر چل رہی ہے وہ صرف نوازشریف ہے۔
خبر کا کوڈ : 692704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش