0
Tuesday 26 Dec 2017 22:21

آئندہ انتخابات میں کراچی سمیت ملک بھر میں کامیابی حاصل کریں گے، مراد علی شاہ

آئندہ انتخابات میں کراچی سمیت ملک بھر میں کامیابی حاصل کریں گے، مراد علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد بنتے رہتے ہیں۔ ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ سب خالی ڈبے ہیں، پی ٹی آئی پانی کا بلبلہ ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت بھٹو مزار کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ارکان صوبائی اسمبلی، مزار کمیٹی اور انتظامیہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں بینظیر کی برسی کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ مراد علی شاہ نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں 7 ہزار اہلکار تعیانت ہوں گے اور کارکنان کے لئے رہائشی اور میڈیکل کیمپ لگا دیئے گئے ہیں۔ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جلسہ 1 بجے ہوگا، بلاول بھٹو اور آصف زرداری خطاب کریں گے اور ملک بھر سے لاکھوں جیالے شرکت کریں گے۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ٹریفک اور پارکنگ کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ جمہوریت میں پُرامن احتجاج سب کا حق ہے مگر کچھ سیاسی جماعتیں احتجاج کی آڑ میں شیطانی کر رہی تھیں، ایسی سیاسی جماعتوں کا نام نہیں لینا چاہتا، ان سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا احتجاجی ریلیوں میں کیا کام؟ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ مصطفیٰ کمال کی باتوں اور ان کی جماعت کو سنجیدہ نہیں لیتا، آئندہ انتخابات میں کراچی سمیت ملک بھر میں کامیابی حاصل کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 692705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش